پرامن طریقےسےعوام کوکرپشن کے خلاف منظم کرینگے،سراج الحق
فائل فوٹوجماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کہتے ہیں معاشی دہشتگردی مسلح دہشتگردی سے کم نہیں ہے، حکمران قرضے لے کرخوش ہو تے ہیں، کہتے ہیں ہم جلاوٴ گھیراوٴ کے قائل نہیں پر امن رہتے ہوئے عوام کو کرپشن کیخلاف منظم کریں گے۔
آج نیوز کے پروگرام آج رانا مبشر کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن کی وجہ سے ہر بچہ مقروض ہے، باہر سے قرضے لیکر خوش ہوا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پر امن طریقے سے عوام کو کرشن کیخلاف منظم کرے گی۔
سراج الحق نے کہا کہ اسٹیل ملز میں 7,8 مہینوں سے مزدوروں کو تنخواہ نہیں ملی، معاشی دہشتگردی مسلح دہشتگردی سے کم نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ آجکل تو زہر بھی خالص نہیں ہے، کے پی کے میں چوہوں کے خلاف مہم چلی تو چوہے بھی نہیں مرے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔