کراچی:سی ٹی ڈی کا 3مبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتارکرنے کا دعویٰ
ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے - فائل فوٹوکراچی:کاوٴنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی سے تین مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ایس ایس پی عامر فاروقی کے مطابق ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے۔
سول لائن کراچی میں کاوٴنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ایس ایس پی عمر فاروقی نے پریس کانفرنس کی،بتایا کہ گزشتہ رات اطلاع پر نارتھ کراچی سے تین مبینہ ٹارگٹ کلرز کو پکڑا ہے،جنہوں نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزمان مدثر، شفقت اورفیض جیلانی کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے جبکہ کارروائی کے دوران ملزمان کا ایک ساتھی بھی فرار ہوگیا،ملزمان سے بڑی واردات کیلئے مہلک ہتھیار بھی برآمد کرلیے گئے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔