تحریک انصاف آج سندھ پر یلغار کیلئے میدان اترے گی

اپ ڈیٹ 26 اپريل 2016 06:02am
کرپشن مٹاوٴ ملک بچاوٴ تحریک کا آغاز کراچی سے ہوگا - فائل فوٹو کرپشن مٹاوٴ ملک بچاوٴ تحریک کا آغاز کراچی سے ہوگا - فائل فوٹو

کراچی:تحریک انصاف آج سندھ پر یلغار کیلئے میدان اترے گی۔ کرپشن مٹاوٴ ملک بچاوٴ تحریک کا آغاز کراچی سے ہوگا ۔پا نچ روزہ مارچ سندھ کے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا ، کموں شہید پرتیس اپریل کو اختتام پزیرہوگا۔۔

پاکستان تحریک انصاف نے کمرکس لی،حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پہلے معرکے کی تیاری،پی ٹی آئی کرپشن مٹاوٴ ملک بچاوٴ تحریک "کا آغازآج سے کراچی سے کررہی ہے، مارچ کی قیادت شاہ محمود قریشی کریں گے جبکہ عمران خان سکھر سے مارچ میں شمولیت اختیار کریں گے۔

کرپشن مٹاوٴ ملک بچاوٴ مارچ پہلے روز کراچی ، گھارو، ٹھٹھہ ، سجاول ، بدین اور عمرکوٹ جائے گا۔دوسرے روز میرپوخاص، سانگھڑ، شہداد پور اور سکرنڈ پہنچے گا۔پی ٹی آئی کا چھبس اپریل سے کراچی سے شروع ہونیوالا مارچ تیس اپریل کو سندھ کے سرحدی علاقے قمو شہید پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

جس کے بعد کپتان کا سونامی سے لاہور ٹکرائے گا جہاں چیرنگ کراس پر بڑا جلسہ ہوگا اور رائیونڈ پر یلغار کرنے کی حتمی ڈیڈ لائن دی جائے گی۔