سرگودھا واقعے کیخلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا سلسلہ جاری

اپ ڈیٹ 26 اپريل 2016 08:15am
او پی ڈی سروس بند ہونے کے باعث مریض بے حال - فائل فوٹو او پی ڈی سروس بند ہونے کے باعث مریض بے حال - فائل فوٹو

سرگودھا :سرگودھا واقعے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ او پی ڈی سروس بند ہونے کے باعث مریض بے حال ہیں، کہتے ہیں ڈاکٹروں نے زندگی مشکل بنا دی ہے، حکومت نوٹس کیوں نہیں لیتی۔

ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں کیلئے احتجاج کرتے کرتے اب اپنی سیکیورٹی کا نعرہ لگانا شروع کردیا ہے، سرگودھا کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہنگامہ آرائی کے خلاف صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی سروس ہی بند کردی گئی۔

ڈاکٹرز کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کیا جائے تبھی وہ کام پر واپس آئیں گے، مگر سرکاری ہسپتال میں خالی کمروں کے باہر بیٹھے مریض علاج کیلئے ڈاکٹروں کے منتظر ہیں اور کہتے ہیں ڈاکٹروں کی آئے روز ہڑتال کا حکومت نوٹس لے۔

لاہور میں میو، جناح، جنرل، گنگارام، سروسز، پنجاب انسٹیوٹیوٹ آف کارڈیالوجی سمیت صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کہیں دکھائی نہیں دے رہے۔ دوسری جانب سیکریٹری ہیلتھ پنجاب اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔