ٹانک میں ٹریفک حادثہ،3 افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 26 اپريل 2016 10:23am
فائل فوٹو فائل فوٹو

 ٹانک : ٹانک کے علاقے ارن وال کے قریب ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق، تین شدید زخمی ہوگئے، تینوں زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان سے ڈی آئی خان جانے والی مسافر گاڑی ٹانک کے علاقے ارن وال کے قریب ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی ،جس کے نتیجے میں تین افراد جاں تین شدید زخمی ہوگئے، جن کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔