لاہور ہائیکورٹ: ایان علی کی جانب سے درخواست کی سماعت ملتوی

شائع 26 اپريل 2016 12:44pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور :ایان علی کی جانب سے کسٹم کلکٹرکے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت دس مئی تک ملتوی۔ کسٹم کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل فیصل رفیق ملک نے بھی درخواست جمع کرا دی ۔

کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل گرل ایان علی کی کسٹم کلکٹرکے فیصلے کے خلاف درخواست پرسماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس اطہرمحمود نے کی۔ ماڈل ایان علی کی وکلاء ٹیم عدالت میں پیش ہوئی۔ جبکہ کسٹم کی جانب سے وکلاء کونسل میں چوہدری نوازاورہارون رشید بھی پیش ہوئے ۔ کسٹم کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل فیصل رفیق ملک نےبھی درخواست جمع کرائی ۔ جس پر عدالت نے درخواست پرسماعت دس مئی تک ملتوی کردی۔

 واضح رہے کہ کسٹم کلکٹراسلام آباد محمد علی رضا نے ماڈل ایان علی سے برآمد ہونے والے پانچ لاکھ آٹھ ہزارچھ سو ڈالرزضبط کرنے کا حکم دے دیا  تھا ۔ ماڈل ایان علی نے اپنے وکیل کے ذریعے لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں کسٹم کلکٹرکے فیصلے کے خلاف درخواست دائرکی تھی ۔