جلسے میں خواتین سے بدسلوکی،عمران خان نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی

شائع 26 اپريل 2016 01:00pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

عمران خان نے تحریک انصاف  کے یوم تاسیس کے جلسے میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے  چاررکنی کمیٹی بنا دی۔

عمران خان نے چار رکنی کمیٹی کو سات روز میں جامع تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،کمیٹی کی سربراہی نعیم الحق کریں گے جبکہ اس میں نفیسہ خٹک، کرنل (ر) یونس علی رضا اورطلعت نقوی شامل ہیں،کمیٹی ویڈیو اورتصاویری شواہد کا تفصیلی جائزہ لے گی اور ذمہ داروں کا تعین کر کے عمران خان کو رپورٹ پیش کرے گی۔