حکومت کی تکمیل تک اندھیروں کا خاتمہ ہوجائیگا ،نواز شریف
فائل فوٹو
اسلام آباد:وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مدت مکمل ہونے تک ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ توانائی منصو بوں کی تکمیل سے معیشت ترقی کریگی۔
وزیراعظم میاں نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں توانائی بحران کے خاتمے کیلئے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا۔سیکریٹری پانی وبجلی نے نیلم جہلم پاور پراجیکٹ سمیت توانائی منصوبوں پربریفنگ دی۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ دو سال سے پہلے دس ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گریڈ میں شامل ہو جائے گی۔
اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی مدت مکمل ہونے تک ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کرینگے۔ انیس سو نناوے سے دو ہزار تیرہ تک توانائی شعبے میں سرمایہ کاری نہیں ہوئی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔