نائن الیون خودکش بمباروں کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ،نثار

شائع 26 اپريل 2016 06:02pm
nisar_image فائل فوٹو

لندن :وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے نائن الیون کے ذمہ داروں کے تعلق سمیت تمام بوجھ پاکستان پر لاد دیا گیا، خودکش بمباروں کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

لندن میں خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے بتایا کہ جب وزیرداخلہ بنا تو چھ سے سات تخریب کاری کے واقعات ہونا معمول تھا،ایک سال میں بائیس سو دہشت گردی کے واقعات ہوئے، دہشت گردوں نے ہم سے ڈبل گیم کھیلا۔زیرداخلہ چوہدری نثار نے نائن الیون حملوں سے متعلق کہا کہ ان حملوں کے ذمہ داروں کا تعلق پاکستان سے نہیں تھا۔

وزیرداخلہ نے دنیا پر واضح کیا کہ مسلمان دہشتگرد نہیں ،اسلام دہشتگردی کی مخالفت کرتا ہے، اگر دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتنی ہے تو مسلمانوں کو ساتھ لیکر چلیں۔