سرتاج عزیزکی چین کے وزیرخارجہ سے ملاقات
باہمی تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال - فائل فوٹوبیجنگ:مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے چین کے وزیرخارجہ ونگ ژی سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سمیت باہمی تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیراعظم نوازشریف کے مشیر برائے امورخارجہ سرتاج عزیزنے بیجنگ میں چین کے وزیرخارجہ ونگ ژی سے ملاقات کی ،جس میں باہمی تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے پیش رفت سے متعلق چینی وزیرخارجہ کوآگاہ کیا۔مشیرخار جہ سرتاج عزیزچین کے دورہ پرہیں جہاں پانچویں فارن منسٹرز میٹنگ میں شرکت کریں گے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔