وفاقی کابینہ کا اجلاس ،وزیر اعظم پر اعتماد کا اظہار
فائل فوٹو
اسلام آباد:کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، وزیراعظم کو سات ماہ بعد وفاقی کابینہ اجلاس کی یاد آئی،اجلاس میں صرف وزیراعظم پر اعتماد کے سوا کچھ نہیں کیا گیا۔
وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں کہ منصوبوں کی تکمیل سے دوہزاراٹھارہ میں مخالفین کی سیاست ختم ہوجائے گی۔اجلاس میں آئی سی آئی جے سے بے بنیاد الزامات لگانے والوں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔سات ماہ کے دوران ملک میں بڑے بڑے واقعات رونما ہوئے جس میں لاہور کے گلشن اقبال پارک کا دھماکا سرفہرست ہے،جس میں ستر سے زائد افراد لقمہ اجل بنے ۔
مگر کابینہ اجلاس نہیں بلایا گیا۔چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ ہوا ،اس میں بھی کئی جانیں گئیں لیکن وزیراعظم کو تب بھی کابینہ اجلاس بلانے کی یاد نہیں آئی لیکن وزیر اعظم کو کابینہ اجلاس کی یاد اس وقت آئی جب انہیں پاناما لیکس نے مشکل میں ڈالا۔وزیراعظم اور ان کی ٹیم سر جوڑ کر بیٹھی اورانہیں مفید مشوروں سے نوازا۔وفاقی وزراء نے وزیراعظم نوازشریف پر مکمل اعتماد کا بھی اظہار کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے سابق حکومتوں اور اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔ نوازشریف نے کہا کہ انیس سو ننانوے کے بعد آنے والی حکومتیں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں ناکام رہیں۔ بعض سیاسی مخالفین ملکی معاشی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ترقیاتی منصوبے کی تکمیل سے دو ہزار اٹھارہ میں مخالفین کی سیاست ختم ہوجائے گی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔