ہری پورسینٹرل جیل میں 2 قیدیوں کو تختہ دارپرلٹکادیا گیا

اپ ڈیٹ 28 اپريل 2016 08:12am
 سزائے موت کے دو قید یوں کو رحم کی اپیلیں مسترد - فائل فوٹو سزائے موت کے دو قید یوں کو رحم کی اپیلیں مسترد - فائل فوٹو

ہری پور :ہری پورکی سینٹر ل جیل میں سزائے موت کے دو قید یوں کو رحم کی اپیلیں مسترد ہونے کے بعد تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل ہری پور میں چارسدہ کے رہائشی دو مجرمان فرہاد خان اور علی رضا کو صبح سویرے پھانسی دے دی گئی ہے ،مجرم علی رضا نے دو ہزار چارمیں دوافراد کو قتل تھا جبکہ مجرم فرہادخان نے انیس سو ستانوے میں ایک شخص کوقتل کیا تھا۔

گرفتاری کے بعد مجرمان پر جو الزامات لگائے گئے تھے وہ ثابت ہونے کے بعد عدالت نے دونوں قید یوں کو سزائے موت سنائی تھی دونوں قیدیو ں نے سیشن کورٹ سے اجازت لے کر صدرپاکستان سے رحم کی اپیلیں کیں لیکن وہ مسترد ہوگئیں ۔

جس کے بعد دونوں مجرموں کو علی الصبح تختہ دار پر لٹکادیا گا ،جیل ذرائع کے مطابق سینٹردل جیل ہری پور میں ج اب بھی ایک سو چارقیدی سزائے موت کے منتظرہیں۔