عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں رواں سال کی بلند ترین سطح پر

اپ ڈیٹ 28 اپريل 2016 08:13am

oil-priecea

نیویارک:امریکا میں ڈالر کی قدر اور تیل کی فراہمی میں کمی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں رواں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، ایک بیرل خام تیل سینتالیس ڈالر کا ہوگیا۔

امریکا میں خام تیل کے ذخائر اور ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ دیکھی جارہی ہے، جس سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران رواں سال میں پہلی بار برینٹ کروڈ کی قیمت سولہ سینٹ اضافے سے سینتالیس ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی، جبکہ لائیٹ سوئیٹ کے سودے بھی پینتالیس ڈالر فی بیرل میں طے کئے گئے۔

ادھر بینک آف جاپان کی جانب سے شرح سود منفی ایک فیصد پر برقرار رکھنے کے بعد نکئی انڈیکس میں کاروبار کے دوران پانچ سو پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ بھارت، چین، کوریا، اور تائیوان میں بھی منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔