لاہور: زہریلی مٹھائی کا شکار مزید 2 مریض دم توڑگئے
فائل فوٹولاہور :لاہور کے جناح ہسپتال میں زہریلی مٹھائی کا شکار مزید دو مریض دم توڑگئے،جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد اکتیس تک پہنچ گئی۔ہسپتال میں زیرعلاج سترہ افراد کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔مگر ڈاکٹرز کہتے ہیں مرض کی علامات سمجھ آئیں تو ہی علاج شروع کیا جاسکتا ہے۔
لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانیوالے کتنے ہی گھر اب تک اجڑچکے ہیں،جناح ہسپتال لاہور میں آنے والاہر خاندان بے بسی کی تصویر بنا بیٹھا ہے لبوں پر تو بس اپنے پیاروں کی زندگی اور صحت یابی کی دعاہے مگر دل سے کبھی یہ غم بھولایا نہیں جاسکتا مریض کہتے ہیں کبھی سوچا نہیں تھاکہ خوشی مناتے ہوئے غم ملے گا۔
ہسپتال میں لیہ سے آنے والے مریضوں کے ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ڈاکٹرز کہتے ہیں مرض کا علاج علامات سمجھنے کے بعد ہی کیا جاسکتا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق ہسپتال میں تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔