غازی قتل کیس:مشرف کےوارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست واپس

شائع 28 اپريل 2016 08:09am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد :غازی عبدالرشیدقتل کیس میں سابق صدرپرویزمشرف نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست واپس لے لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیخلاف پرویزمشرف کی درخواست پرسماعت کی۔ سابق صدر پرویزمشرف کے وکیل نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست واپس لینے کی استدعاکی۔

ملک طاہرمحمود ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ میں حاضری سے استثنیٰ کیلئے نئی درخواست دائرکردی ہے او رعدالت کو بتایا کہ فی الحال سیشن کورٹ سے وارنٹ گرفتاری کے اجراء کے خلاف درخواست کی ضرورت نہیں۔

عدالت عالیہ نے پرویزمشرف کے وکیل ملک طاہرمحمود ایڈووکیٹ کی جانب سے درخواست عارضی طورپرواپس لینے کی استدعا منظورکی۔