وزیراعظم آج مانسہرہ میں ہزارہ موٹر وے فیزٹومنصوبےکاافتتاح کرینگے
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف آج مانسہرہ میں ہزارہ موٹروے فیزٹومنصوبے کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔
وزیراعظم نوازشریف عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں مانسہرہ کا دورہ کررہے ہیں۔ جہاں وہ ہزارہ موٹروے فیزٹوحویلیاں سے شاکو ٹ سیکشن تک کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ ایک سوبیس کلومیٹرکے منصوبے سی پیک کا حصہ ہے۔جسے 133 بلین کی لا گت سے بیالس ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ کل رقم کی نوے فیصد چینی بینک اور دس فیصد حکومت پاکستان خرچ کر ے گی۔
ہزارہ موٹروے فیز ٹو حویلیاں ،ایبٹ آباد، مانسہرہ ،شنکیاری سے ہوتی ہوئی شاکوٹ تک جائے گی۔ دورہ میں وزیراعظم نوازشریف مانسہرہ یونی ورسٹی کے توسیعی منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ جلسے عام سے بھی خطاب کریں گے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔