امریکا نے بدھا کا قدیم مجسمہ پاکستان کو واپس کر دیا
فائل فوٹونیو یارک:انیس سو اسی میں سوات سے چوری ہونے والا بُدھا کا قدیم مجسمہ امریکا نے پاکستان کو واپس کردیا۔
دوسری صدی کے نایاب بُدھا کے مجسمے کو وادی سوات سے انیس سو اسی میں چوری کرکے امریکا اسمگل کردیا گیا تھا۔ دس لاکھ امریکی ڈالر سے زائد مالیت کے مجسمے کو نیویارک میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران پاکستان کے حوالے کیا گیا۔
اس موقع پر ڈپٹی چیف آف مشن رضوان سعید کا بُدھا پاڈا کے نام سے ماخوذ مجسمے کی اہمیت پرکہنا تھا کہ یہ ثقافتی تاریخ کی ایک اہم علامت ہے اور اسے واپس پاکر خوشی ہوئی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اسے کچھ عرصے تک یہاں رکھا جائے گا اور ہوسکتا ہے اسکی نمائش کا بھی انعقاد کیا جائے۔
ڈھائی سو کلو کا مجسمہ بُدھا پاڈا پر ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل سائرس آر وینس جونیئر کا کہناتھاکہ یہ ایک ٹکڑے سے کہیں زیادہ قیمتی ہے۔یہ ایک قدیم چیز ہے جو پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کا پتہ دیتی ہے جسکی حفاظت کرنا چاہیے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔