پانامالیکس پروزیراعظم غلط راستےپرچل رہےہیں،اعتزازاحسن
فائل فوٹولاہور:پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کہتے ہیں کہ پاناما لیکس پر وزیراعظم سچ بولنے کی بجائے غلط راستے پر چل رہے ہیں۔وہ بتائیں کہ اتنا کثیر سرمایہ بیرون ملک کس طرح منتقل کیا گیا۔
لاہورہائی کورٹ کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس میں موجودہ حکومت پربدعنوانی ،کرپشن اور منی لانڈرنگ کا الزام آیا ہےجبکہ وزیراعظم کے بیٹے نے خود تسلیم کیا ہے کہ بیرون ملک جائیدادیں ان کی اپنی ملکیت ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا پاناما لیکس کی تحقیقات فرانزک آڈٹ کے ذریعے ہونی چاہیے۔
سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں آکر سچ بتانا چاہیے تھا،لیکن وہ سچ بتانے کی بجائے جلوسوں پر نکل پڑے ہیں اور اپوزیشن کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ موٹروے،اورنج لائن ٹرین سمیت میٹرو بس منصوبے پر کرپشن کا ٹانکا لگا ہے،کوئی بتائے کہ چند برس قبل چارسو ستر روپے ٹیکس ادا کرنے والوں نے اتنی جائیدادیں آخری کیسے بنائیں ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔