سندھ کے لوگوں نے ڈکٹیٹروں کیخلاف تحریکیں چلائیں ،شاہ محمود قریشی
فائل فوٹولاڑکانہ :تحریک انصاف کی جانب سے سندھ میں کرپشن مٹاوٴ ملک بچاوٴ مہم جاری ہے، شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سیاسی نابالغ کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی نے سندھ سے جدوجہد کا آغاز کرکے غلطی کی ہے لیکن میں بتانا چاہتا ہوں کہ سندھ اسمبلی سے پاکستان کی پہلی قرارداد منظورہوئی،سندھ کے لوگوں نے ڈکٹیٹروں کے خلاف تحریکیں چلائیں ہیں۔
پی ٹی آئی کی کرپشن مٹاوٴ ملک بچاوٴ مہم کے سلسلے میں قافلہ مرکزی رہنماشاہ محمود قریشی کی زیرقیادت لاڑکانہ پہنچا جہاں پرکارکنوں کی بڑی تعداد نے انکا استقبال کیا۔ اس موقع پراوٹھا چوک سے باغ جناح چوک تک کرپشن کے خلاف ریلی نکالی گئی۔کارکنان گونوازگو کے نعرے لگاتے رہے۔
باغ جناح چوک پرریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ سندھ کے بغیر وفاق نامکمل ہے،آبادی کے لحاظ سے پنجاب ملک کا بڑا صوبہ ہے لیکن ہوسکتا ہے سیاسی بصیرت میں سندھ سب سے بڑا ہو اسی لیے سندھ کے لوگوں کی دہلیزپرجھولی پھیلانے آیا ہوں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کوئی باہر کا حاکم یا سفید چمڑی والا صاحب نہیں آئے گا، ہمیں صحیح لوگوں کو اپنی صفوں میں تلاش کرنا ہوگا۔ بیرون ملک بھیجا گیا پیسہ واپس آجائے تو ملک مقروض نہ رہے گا۔ قوم کی لوٹی ہوئی دولت کے بارے میں پاناما پیپرز کے ذریعے دنیا بھر کو آگاہی ملی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔