بلاول بھٹوآج پہلے انتخابی جلسے سے کوٹلی میں خطاب کریں گے
پیپلزپارٹی جنت نظیر کشمیر میں سیاسی جلسہ کرے گی - فائل فوٹو
کوٹلی:آزاد کشمیرمیں بلاول بھٹو آج پہلے انتخابی جلسے سے کوٹلی میں خطاب کریں گے،کرسیاں لگ گیں ، اسٹیج بن گیا پنڈال سج گیا، تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
پیپلزپارٹی جنت نظیر کشمیر میں سیاسی جلسہ کرے گی، کوٹلی کے سکندرحیات اسٹیڈیم میں کرسیاں لگا دی گئیں، پنڈال سج گیا ۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹورداری خطاب کریں گے،جلسہ گاہ میں ساڑھے چھ ہزارکرسیاں لگائی گئی ہیں،اسٹیڈیم میں پچیس ہزار افراد کی گنجائش ہے،مہمانوں کیلئے ڈبل کنٹینرلگا کراٹھارہ فٹ اونچا اسٹیج تیارکیا گیاہے۔
کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں،جیالے بلاول بھٹو کے استقبال کے لئے پرجوش دکھائی دے رہے،فضا پارٹی کے گانوں سے گونج رہی ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔