جامشورو: مختلف حادثات میں چھ افراد جاں بحق

شائع 30 اپريل 2016 12:44pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

جامشورو:جامشورو میں چار مختلف حادثات میں چھ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ حادثات موٹروے کے تعمیراتی کام کے بعد متبادل سڑکیں نہ بننے سے پیش آئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق پہلا حادثہ نوری آباد پاور سیمنٹ فیکٹری کے قریب پیش آیا۔ جہاں خراب راستے کے باعث ٹرک توازن کھو کر کار پر الٹ گیا جس میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔نوری آباد کے ہی قریب دیگر دو حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

چوتھا واقعہ تھانہ بولا خان چوک پر بتیس میل کے مقام پر پیش آیا۔جہاں ٹریلر نے کار کو ٹکر ماردی۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کےمطابق حادثات موٹروے کے تعمیر اور ناقص متبادل ٹریک کے باعث پیش آئے

خراب راستے کے باعث ایک ہفتے کے دوران آٹھ حادثات ہوچکے ہیں۔