فیصل آباد : زہریلا دودھ پینے سے90 افراد کی حالت غیر

شائع 02 مئ 2016 07:01am
 متاثرہ  افراد کو طبی امداد کیلئے الائیڈ اسپتال  منتقل کردیاگیا - فائل فوٹو متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلئے الائیڈ اسپتال منتقل کردیاگیا - فائل فوٹو

فیصل آباد :فیصل آباد میں زہریلا دودھ  پینے سے بچوں اورخواتین سمیت 90 افراد کی حالت غیرہوگئی۔

فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں پیش آنے والے اس واقعہ  سے متاثرہ  افراد کو طبی امداد کیلئے الائیڈ اسپتال اورجنرل اسپتال غلام محمد آباد منتقل کردیاگیا۔

ڈاکٹرزکے مطابق تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے دودھ فروش سروراورسوڈا بنانے والی فیکٹری کے مالک یونس اور اس کے دوبیٹوں کو گرفتارکرکے دکان اورفیکٹری کو سیل کردیا ۔

 انتظامیہ نے  دودھ کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھجوادیئے ہیں۔