آرمی چیف نے کومبنگ آپریشن کی منظوری دیدی

شائع 02 مئ 2016 05:49pm
raheel_image فائل فوٹو

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں کومبنگ آپریشن کو آگے بڑھانے کیلئے مفصل پلان کی منظوری دے دی گئی۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ جس میں ملک کی داخلی، خارجی سیکیورٹی اور سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کورکمانڈر کانفرنس کے دوران آرمی چیف نے شوال آپریشن کی کامیاب تکمیل اور آرمی کے جوانوں کی لازوال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں اور آماجگاہ کے مکمل صفائے کے لئے جامع منصوبے کی منظوری دی گئی۔

کانفرنس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کے مکمل صفائے کیلئے مقامی اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھر پور مدد کی جائے گی۔ اس موقعے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان کو ہر لحاظ سے محفوظ ملک بنانے کیلئے ایرمی فرنٹیئرکور اور رینجرز نے لازوال کردار ادا کیا۔