پاناما لیکس تحقیقات ، مشترکہ ٹی او آر کیلئے کمیٹی تشکیل
فائل فوٹواسلام آباد: اپوزیشن نے مشترکہ ٹی او آر بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ۔اسلام آباد میں سینیٹر اعتزاز احسن کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا۔ اپوزیشن رہنماوٴں کی جانب سے وزیراعظم کے استعفے پر تاحال اتفاق نہیں ہوسکا، رہنماوں نے پاناما لیکس پر نواز شریف کے خلاف تحقیقات چھ ہفتوں میں مکمل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
پاناما لیکس کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں تمام قریقین اس بات پر متفق ہیں کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن انیس سو چھپن کے قانون کے تحت نہیں بلکہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے تشکیل دیا جائے، اپوزیشن جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ کمیشن چار سے چھ ہفتوں میں تحقیقات مکمل کرے اور عالمی فرانزک آڈیٹرز کی خدمات بھی حاصل کی جائیں۔
وزیراعظم کے استعفے کے معاملے پر اپوزیشن جماعتیں دو حصوں میں تقسیم ہوگئیں، اے این پی اور ایم کیو ایم نے وزیراعظم کے استعفے کی مخالفت جبکہ تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی استعفے کے حق میں ہیں۔
اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے ٹی او آر کو حتمی شکل دینے کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے، جس میں ہر جماعت کا ایک نمائندہ شامل ہوگا،کمیٹی میں اعتزاز احسن، حامد علی خان، اسد اللہ بھٹو، مشاہد حسین سید، انیسہ زیب طاہر خیلی، شیخ رشید، اسرار اللہ زہری اور میاں افتخار شامل ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔