بھارتی سپراسٹارز،جنہیں ماضی میں کبھی نوٹس نہیں کیا گیا
شاہد کپور،انوشکا شرما،نوازالدین صدیقی یہ تمام اسٹارز آج بولی و ڈ انڈسٹری کا چمکتا ہوا ستارہ ہیں ،ان کے چاہنے والے نہ صرف بھارت میں ہیں بلکہ بھارت سے باہر بھی لاکھوں کروڑوں کی تعداد میں فین موجود ہیں جو ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب رہتے ہیں۔
ان فنکاروں نے اپنے کیرئیر کی ابتداء نہایت چھوٹے موٹے کرداروں سے کی اور ابتداء میں لوگوں میں اپنی دھاک بٹھانے میں ناکام رہے،لیکن یہ ہی بےنام اداکار آج بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرتے ہیں۔
نیچے ان اداکاروں کی ماضی کی چند تصاویر پیش کی جارہی ہیں ،جنہیں دیکھ کر آپ یقیناً حیرت زدہ رہ جائیں گے۔
شاہد کپور
بولی وڈ انڈسٹری پر اپنے ڈانس اور شاندار اداکاری کی بدولت ایک الگ پہچان بنانے والے اداکار شاہد کپور کے بارےمیں آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ انہوں نے ابتداء میں ایکسٹرا کے ذریعےاپنے کیرئیر کا آغاز کیا ،ہمیں یقین ہے کہ فلم تال اور دل تو پاگل ہے کے' گانے لے گئی لےگئی' میں انہیں آپ نے دیکھنا تو دور نوٹس بھی نہیں کیا ہوگا۔
انوشکا شرما
بولی وڈ کی باصلاحیت اداکارہ انوشکا شرما کی پہلی فلم رب نے بنادی جوڑی تھی لیکن اس فلم سے پہلے وہ فلم منا بھائی ایم بی بی ایس کے ذریعے بولی وڈ میں قدم رکھ چکی تھیں ،تصویر دیکھئے اور یقین کیجئے۔
تبو
بولی وڈ کی معروف کوریو گرافر فرح خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'میں ہوں نہ'شاہ رخ خان کی سب سےزیادہ پسند کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے ،لیکن یہ فلم دیکھتے ہوئے کیا آپ نے نوٹس کیا کہ فلم کے ایک سین میں معروف اداکارہ تبو بھی شامل تھیں،جب شاہ رخ 'پروم نائٹ' میں جانے کے لیے ڈانس کی تیاری کررہے ہوتے ہیں اس قت تبو چند لمحات کے لیے اسکرین پر نظر آئی تھیں۔
نواز الدین صدیقی
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کو کون نہیں جانتا ،ان کی جاندار اداکاری کے بارے میں کہاجا تا ہے کہ یہ انہیں قدرت کی جانب سے دیا گیا تحفہ ہے لیکن اُنہیں یہ شہرت ایسے ہی نہیں ملی،ابتداء میں انہوں نے بھی چھوٹے کرداروں سے شروعات کی اس کا ایک نمونہ فلم منا بھائی ایم بی بی ایس ہے تصویر دیکھئے خود پتہ چل جائے گا۔
گیتا کپور
بھارتی رئلیٹی شو ڈی آئی ڈی (ڈانس انڈیا ڈانس) کے ذریعے پردہ اسکرین پر چھا جانے والی معروف کوریو گرافر گیتا کپور مشہور فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کے گانے' تجھے یاد نہ میری آئے'میں ڈانس کرتی ہوئی نظر آئی تھیں ۔
کرن جوہر
معروف ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر کےبارےمیں یقیناً آپ یہ بات نہیں جانتے ہوں گے کہ انہوں نے شا ہ رخ خان کی کامیاب ترین فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے ذریعے فلموں میں قدم رکھا، لیکن انہیں کسی نے بھی نوٹس نہیں کیا ،اس فلم کے بعد ان کا کہنا تھا کہ میں بطور اداکار فلموں میں نام نہیں بنا سکتا اسلئے وہ ہدایت کاری کی جانب آئے۔
فرح خان
معروف کوریو گرافر فرح خان کو کون نہیں جانتا لیکن انہوں نے بھی ابتداء چھوٹے اور غیر معروف کرداروں سے ہی کی تھی ،آپ خود دیکھ سکتے ہیں وہ ایک فلم کے سین میں ریسٹورنٹ میں معمول کی بات چیت کرتی نظر آرہی ہیں۔
یش چوپڑا
بولی وڈ انڈسٹری کو لاتعداد کامیاب فلمیں دینے والے ہدایت یش چوپڑا' فلم دل تو پاگل ہے' میں اپنی بیوی کےساتھ ایک چھوٹے سے کردار میں نظر آئے ۔
جان ابراہم
پاکستانی اداکار علی ظفر،معروف بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور عمران خان کی مشہور فلم میرےبرادر کی دلہن میں جان ابراہم ایک مختصر کردار میں نظر آئے تھے۔
بشکریہ :اسٹوری پک





























اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔