بلوچستان:ینگ ڈاکٹروں کاآج سےتمام اوپی ڈیزبند کرنےکا اعلان
فائل فوٹوکوئٹہ:بلوچستان کے ینگ ڈاکٹروں نے آج سے صوبے بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں مکمل طور پرکام بند کرنے کااعلان کردیا۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ اللہ مندوخیل نے سول اسپتال میں نیوز کانفرس کرتے ہوئے کہا 7 اپریل کو ینگ ڈاکٹرز کی پرامن ریلی پر تشدد کرکے ڈاکٹروں کو زخمی کیا گیا تھا، واقعہ کے بعد حکومتی کمیٹی قائم کی گئی لیکن ڈاکٹروں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
حفیظ اللہ مندوخیل نے منگل سے صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز مکمل بند کرنے کا اعلان کیا۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا مذاکراتی کمیٹی ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں، بلکہ تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔