کیا آپ بھی کمرے میں آتے ہی سوچتے ہیں ، آپ یہاں کیوں آئے تھے؟

شائع 03 مئ 2016 08:27am
59124bf5fb8093a31faf1caa35bf565d فائل فوٹو

کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے کہ آپ کمرے میں کسی کام کے لیے آتے ہیں اور آپ بھول جاتے ہیں کہ آپ یہاں کیوں آئے تھے؟ کیا آپ کے ساتھ ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ چابیاں کہیں رکھ کے بھول جاتے ہیں؟ تو گھبرانے کی با لکل ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ کوئی خطرے کی بات نہیں ہے۔

کچھ کام کرتے کرتے بھول جانا کہ آپ کیا کام کر رہے تھے ، اس بھول جانے کے عمل کو ڈور وے آفیکٹ کہتے ہیں اور یہ جان کے آپ حیران رہ جائیں گے کہ کچھ کام کرتے ہوئے بھول جاتا یا چیزیں رکھ کے بھول جانا، اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ کا دماغ بالکل صحت مند ہےاور بھرپور کام کررہا ہے۔

ایکتحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چیزیں بھول جانا کوئی بیماری نہیں ہوتی بلکہ اس کے ذریعے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ آپ کا دماغ صحیح سمت میں کام کررہا ہے۔

چیزیں رکھ کے بھول جانا یا کمرے میں آکے یہ بھول جانا کہ آپ یہاں کیوں آئے تھے ؟ یہ عمل تقریباً ہر کسی کے ساتھ ہوتا ہےاور لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید ان کو کوئی دماغی کمزوری ہے  لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب یہ نہیں ہوتا کہ آپ کا دماغ غیر حاضر ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے یہ عمل اس وقت ہوتا ہے جب آپ کسی کام کو کرنے جارہے ہوں اور اسی دوران کوئی آپ سے دوسرا کام کہہ دہے۔ اسی وجہ سے آپ کے ذہن سے پرانی والی بات نکل جاتی ہے۔ کیونکہ انسانی دماغ ایک وقت میں ایک ہی کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کیلئے ہے۔