عالیہ نے دکھایا سدھارتھ کیلئےغیرمعمولی اپناپن

شائع 03 مئ 2016 08:41am

alia1000000000

ممبئی:گزشتہ کچھ عرصے سے بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا کے درمیان  بڑھتی نزدیکیوں کی خبریں میڈیا میں گردش کرر ہی ہیں لیکن دونوں  اداکاروں نے  ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بیچ ایسا کچھ نہیں ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق  سدھارتھ ان دنوں بیمار ہیں ،وہ بھارت میں بڑھتی گرمی کا شکار ہو گئے ہیں  اور گھر پر آرام کر رہے ہیں ،عالیہ نے جب ان کی بیماری کی خبر سنی تو فوراً  ان سے ملنے ان کے گھر پہنچی اور ان کی عیادت کی۔

ذرائع کے مطابق عالیہ نے صرف اُن کا حال احوال ہی نہیں پوچھا بلکہ اپنے تمام کام چھوڑ کر ان کی خدمت کرنے میں مصروف ہوگئیں۔

وہ ان کی دوائیوں کے ساتھ ان کے کھانے پینے کا بھی بھرپور خیال رکھ رہی ہیں ،ان کی سدھارتھ کیلئے فکر مندی سے تو یہ ہی ثابت ہوتا ہے کہ دونوں کے درمیان دوستی سے بڑھ کر بھی کچھ ہے۔

واضح رہے کہ دونوں اداکاروں نے پہلی بار فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر میں ایک ساتھ کام کیا تھا ،جبکہ ان کے ساتھ ورون دھون بھی اہم کردار میں نظر آئے تھے۔