کوئٹہ:پولیس وین کےقریب دھماکا،5 اہلکار زخمی

شائع 03 مئ 2016 08:41am
وزیراعظم کی زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت - فائل فوٹو وزیراعظم کی زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت - فائل فوٹو

کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پر پولیس وین کے قریب بم دھماکے میں پانچ اہلکار زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق،ریپڈ رسپانس گروپ کی گاڑی کوپولیس لائن کے قریب سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے سے ریپڈ رسپانس گروپ کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

وزیراعظم نواز شریف نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔