ہرتیک اور میرے بیچ صلح کی کوئی گنجائش نہیں،سوزان

شائع 03 مئ 2016 09:41am

ritik1000000000

ممبئی:بھارتی سپر اسٹار ہرتیک روشن کی سابقہ بیوی سوزان خان کے بارے میں گزشتہ کچھ دنوں سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ واپس اپنے شوہر کے پاس جانا چاہتی ہیں ،جبکہ  سوزان نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسا کچھ بھی نہیں چاہتیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے انڈین ایکسپریس کے مطابق  سوزان نے ان کے اور ہرتیک کے بیچ سب کچھ ٹھیک ہونے کی افواہوں سے تنگ آکر لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے بارے میں غلط افواہیں پھیلا نا بند کریں۔

ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے اور ہرتیک کے بیچ اب کچھ نہیں ہو سکتا،تاہم ہم دونوں ہمیشہ اچھے والدین کا فرض نبھائیں گے۔

واضح رہے کہ دونوں کی طویل اور کامیاب شادی کا اختتام اداکارہ کنگنا رناوت اور ہرتیک کا اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد ہوا  تھا۔