ٹائیگر شروف کی شادی سے متعلق غیرمعمولی شرائط
ممبئی:بولی وڈ کی کامیاب فلم باغی کے اداکار ٹائیگر شروف نے اپنی شریک حیات کے حوالے سے چند شرائط بیان کی ہیں جنہیں ان کی خواتین مداح ضرور جاننا چاہیں گی۔
بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائمز کے مطابق ٹائیگر شروف ان دنوں اپنی فلم باغی کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں ،اسی حوالے سے ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اپنی نجی زندگی اور شادی کے حوالے سےبات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں جو ہاؤس وائف ہو اور گھر سنبھالنا جانتی ہو۔
انہوں نے اپنی شریک حیات کی مزید خوبیاں بیان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گاؤں میں رہنے والی لڑکی کی تلاش ہے ،جوہمیشہ گھر صاف ستھرا رکھتی ہو اور مجھے گھر کا بنا ہوا کھانا کھلائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو ریلیز ہوئی ٹائیگر اور شردھا کی فلم باغی کو لوگوں کی جانب سے بیحد پزیرائی حاصل ہورہی ہے فلم اب تک 45 کروڑ 30 لاکھ سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔