کسی کے کہنے پر گھر نہیں جاؤں گا، نواز
وزیراعظم نواز شریف نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا - فائل فوٹوبنوں: وزیراعظم نواز شریف نے مخالفین پر برستے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ کسی کے کہنے پرگھر نہیں جائیں گے۔
وزیراعظم نواز شریف منگل کو بنوں میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے پہنچے اور مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا۔
انہوں نے کہا ' آپ کے کہنے پر گھر چلا جاؤں،یہ منہ اور مسور کی دال'۔
انہوں نے کہا 'میں نیا خیبرپختونخوا ڈھونڈ رہا تھا لیکن وہ ،کہیں نظر نہیں آیا۔انتخابات میں سنہری خواب دکھانےوالے اب آ کر عوام کو پوچھتےتک نہیں'۔
وزیراعظم نے نام لیے بغیر عمران خان کو ہدف بنایا اور کہا' آپ کے کہنے پر گھر چلا جاؤں، یہ منہ اور مسور کی دال'۔
نواز شریف نے مخالفین کو للکارتے ہوئے کہا کہ ابھی ان کو پتہ نہیں کہ ان کا واسطہ کس سے پڑا ہے۔' ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت ہوئی تو ایک منٹ میں گھر چلا جاؤں گا'۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ' ہم عوام کا مینڈیٹ لے کر آئے ہیں،گیدڑ بھبھکیوں سے ڈرنے والے نہیں' ۔
اس موقع پر انہوں نے بنوں کو انٹرنیشنل ائیرپورٹ بنانے سمیت کئی دیگر منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔