اکشے کیساتھ سوناکشی پھر پردے پر جلوہ گر ہونگی
فائل فوٹو
ممبئی :شاٹ گن سوناکشی سنہا ایک مرتبہ پھر اکشے کیساتھ پردہ سیمیں پر جلوہ گر ہونے جارہی ہیں ۔ فلم نمستے انگلینڈ کے بالی وڈ میں کئی عرصے سے چرچے جاری ہیں اور شائقین اسکی اسٹار کاسٹ سے متعلق جاننے کیلئے انتہائی بے چین ہیں تاہم لیڈ اسٹارز میں اکشے کی فلم میں جلوہ گر ہونے کی تصدیق تھی لیکن اداکارہ کا تعین نہیں کیا جاسکا تھا ۔
اب بالی وڈ میں خبریں گردش کرہی ہیں کہ فلم میں اکشے کے مقابل مرکزی کردار سوناکشی سنہا اداکر رہی ہیں ۔ابتداء میں اطلاعات تھیں کہ فلم میں اس کردار کیلئے انوشکا شرما اور کنگنا رنالٹ سے بھی رابطہ کیا گیا تھا ۔نمستے انگلینڈ میں ہدایت کاری کے فرائض وپل شاہ سرانجام دے رہے ہیں لیکن ابھی تک اس کی کہانی کے پلاٹ کو خفیہ رکھا گیا ہے ،اگرچہ کہ اس فلم کا نام سابق فلم نمستے لندن سے مطابقت رکھتا ہے لیکن یہ اسکا سیکوئل نہیں ہے ۔
نمستے لندن میں اکشے کمار مقابل مرکزی کردار کترینہ نے ادا کیا تھا اور یہ دوہزار سات کی بلاک بسٹر فلموں میں شمار ہوتی تھی جبکہ اس سے کیٹ کے فلمی کیریئر کو بھی ایک نئی طرز کی اٹھان ملی تھی ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔