کترینہ کا سلو بھائی کیساتھ فلم میں کام سے انکار

شائع 03 مئ 2016 03:29pm
four_image فائل فوٹو

ممبئی :کترینہ کیف نے سلمان خان کیساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق کیٹ کو دھرما پروڈکشن اور سلمان خان کے پروڈکشن ہاؤس کے اشتراک سے بننے والی فلم کیلئے رابط کیا گیا تھا ۔خیال کیا جارہا تھا کہ پراجیکٹ کیلئے کترینہ بالکل مناسب اداکارہ ہیں اور ان کی سلو بھائی کے ساتھ جوڑی بھی خوب جچتی ہے ۔تاہم بالی وڈ باربی ڈول نے فلم میں کام کرنے سے انکا ر کردیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق کیٹ نے اس فلم میں کام سے انکار اپنے دوسرے پراجیکٹ میں مصروف ہونے کے باعث کیا ہے کیونکہ دونوں کی تاریخ ایک دوسرے متصادم تھیں ۔بعدازاں فلم میں مرکزی کردار کیلئے جیکولین فرنینڈس کو سائن کرلیا گیا ہے۔

کترینہ آجکل اپنی فلم بار بار دیکھو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ،اس میں وہ سدھارتھ ملہوترا کے مقابل مرکزی کردار ادا کررہی ہیں ۔