سجل علی کی بھی بولی وڈ میں انٹری
فائل فوٹوبولی وڈ میں ایک اور پاکستانی فنکارہ سجل علی بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
محمود آباد کی ملکائیں،ننھی،آسمانوں پہ ہے لکھا اور گل رعنا میں کمال کی اداکاری کرتے ہوئے جہاں پاکستانی اداکارہ سجل علی نے پاکستانی مداحوں کواپنا گرویدہ بنایا وہاں اب وہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی اپنی اداکاری کے جھنڈے گاڑنے کو تیار ہیں۔
سجل علی اپنی معصوم اداؤاں اور مسکراہٹوں کے ساتھ فلم مام میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔ فلم میں سجل علی سری دیوی کی سوتیلی بیٹی کا کردار ادا کررہی ہیں جس کا اپنی ماں سے کسی نہ کسی بات پر جھگڑا ہوتا رہتا ہے۔
فلم مام کو بونی کپور نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی عکس بندی ان دنوں جارجیا میں جاری ہے ۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔