سکھر:ٹریفک حادثے میں دلہا دلہن سمیت چھ افراد جاں بحق

شائع 21 دسمبر 2015 05:19am

sukkur_imageee

سکھر :سکھر میں سٹی بائی پاس پر کوچ کی کار کوٹکر کے نتیجے میں دلہا دلہن سمیت چھ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔بائی پاس پر پیش آنے والے حادثے میں نوبیاہتا دلہا دلہن سمیت چھ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق عثمان کی دو روز قبل شادی ہوئی تھی ،آج ولیمے کی تقریب کے بعد واپس ٹاون شپ جارہے تھے کہ سٹی بائی پاس پر حادثے کا شکار ہوگئے، ٹریفک حادثے میں دلہا کی دو بہنیں بھی جاں بحق ہوگئیں، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا،جبکہ مسافر کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔