وزیراعلیٰ سندھ سے ڈی جی رینجرز بلال اکبر کی ملاقات
فائل فوٹو
کراچی :وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے ملاقات کی۔
ملاقات میں کراچی آپریشن اور عدالتوں میں دہشت گردی سے متعلق کیسز پر بات چیت کی گئی۔دوران ملاقات امن امان کی صورتحال، عدالتوں میں دہشت گروں کے خلاف جاری مقدمات میں پیشرفت،ٹارگٹڈ آپریشن سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سینئرصوبائی وزیرمراد علی شاہ بھی موجود تھے۔شہر کی مجموعی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت زیر بحث آئی۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔