پشاور : گیس لیکج کے باعث آتشزدگی سے خاتون جاں بحق

شائع 21 دسمبر 2015 05:24am

pesahwar_image

پشاور :پشاور کے علاقے دلہ زاک روڈ پر فلیٹ میں گیس لیکج کے باعث آتشزدگی سے خاتون جاں بحق جبکہ چار افرادزخمی ہوگئے۔
پشاورکے علاقے دلہ زاک روڈ پر گل آباد میں واقع فلیٹ میں گیس لیکج کے باعث آگ لگ گئی۔آگ سے جھلس کر خاتون جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ فائربریگیڈ کی چار گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔آگ سے فلیٹ میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔