کراچی : سرچ آپریشن میں بیس سے زائد مشتبہ افرادگرفتار

شائع 21 دسمبر 2015 05:26am

karachi_image

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن میں بیس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
شاہ فیصل کالونی نمبر پانچ میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن ہوا۔علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستے مکمل طور پر بند کر دئیے گئے۔گھر گھر تلاشی کا عمل شروع ہوا اور بیس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے آپریشن میں حصہ لیا، تاہم حراست میں لیے جانے والے افراد کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب بھینس کالونی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ریتی بجری چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ جن کے قبضے سے سولہ ڈمپر بھی برآمد کرلیے گئے۔

ادھر اسٹار گیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔جنہیں طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ دو موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا۔