ٹیڈاپ کیس:یوسف رضا گیلانی مفرور قرار
سابق وزیراعظم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری - فائل فوٹواسلام آباد:ٹیڈاپ کیس میں عدالت نے یوسف رضاگیلانی کو مفرور قرار دے دیا ۔ سابق وزیراعظم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسکینڈل میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اور دیگر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
ایف آئی اے نے عدالت میں ٹیڈاپ اسکینڈل میں مزید سات مقدمات کا حتمی چالان پیش کیا جس میں یوسف رضا گیلانی اور دیگر نو افراد کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔
عدالت نے چالان منظور کی اور سابق وزیراعظم سمیت تمام ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،ملزمان پر ٹیکس سبسڈی کے نام پر قومی خزانے کو سات ارب روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
ایف آئی نے ابتدائی طور پر کیس میں 70 سے زائد مقدمات درج کئے تھے جن میں سے 23 میں یوسف رضا گیلانی کا نام بھی شامل ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔