عمران فاروق قتل کیس:چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع
آئندہ سماعت بارہ مئی کو اڈیالہ جیل میں ہوگی - فائل فوٹواسلام آباد:ایف آئی اے نے عمران فاروق قتل کیس میں چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرادیا،آئندہ سماعت بارہ مئی کو اڈیالہ جیل میں ہوگی۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج سید کوثرعباس زیدی نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی،عدالت نے چالان پیش نہ کرنے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جب تک چالان جمع نہیں ہوتا کیس کا ٹرائل نہیں کرسکتا،انتظار کر رہا ہوں کہ آج چالان ایف آئی اے جمع کرا دے۔
تاہم ایف آئی اے نے وقفہ کے بعد عدالت کے حکم پرساتویں بارچالان پیش کردیا،تفتیشی افسر شہزاد ظفرنے بتایا کہ تمام اعتراضات دور کر دیئے ہیں،مقدمہ کے ساتھ ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر متعلقہ دستاویزات منسلک کر دئیے۔
چالان میں ملزم محسن علی کو براہ راست قاتل جبکہ معظم علی اورخالد شمیم معاونت کار قراردیا گیا،ملزم معظم نے رقم فراہم کی،محسن اور کاشف کامران نے چھریوں کے وار سے عمران فاروق کو قتل کیا،آئندہ سماعت بارہ مئی تک ملتوی کردی گئی جو اڈیالہ جیل میں ہوگی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔