پی آئی اے نجکاری کیخلاف دوبارہ آج سے احتجاج کا اعلان

پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے قومی ایئرلائن کی مجوزہ نجکاری کے خلاف آج سے دوبارہ احتجاج کا اعلان کردیا۔مجوزہ نجکاری کے خلاف آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے حوالے سے پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
جس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی ایئر لائن کے ملازمین آج سے احتجاج کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں گے۔ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے تین سے چار گھنٹے کے لیے قلم چھوڑہڑتال روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پی آئی اے ایکشن کمیٹی نے احتجاج ہیڈآفس تک محدود کرنے کے بجائے ملک بھر میں جاری رکھنے کا اعلان کیاہے۔ پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مزید فیصلوں سے متعلق سہ پہر تین بجے پریس کانفرنس بھی کی جائے گی۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔