نندی پور پراجیکٹ:آٹھ افراد کیخلاف تحقیقات کا آغاز
نیب نے نندی پور پراجیکٹ سمیت دیگر کیسز میں وفاقی اور صوبائی وزراء سمیت پنجاب کے آٹھ افراد کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ سندھ کے صوبائی وزیر مراد علی شاہ کیخلاف بھی تحقیقات دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔
نیب ذرائع کے مطابق نندی پور پاور پراجیکٹ سمیت دیگر کیسز میں ابتدائی انکوائری کے بعد نیب نے پنجاب سے ایک وفاقی اور صوبائی وزیر سمیت آٹھ شخصیات کیخلاف ثبوت اکٹھے کرنے شروع کردیئے ہیں۔ ان کیسز میں اعلیٰ شخصیات کے خلاف تحقیقات جلد مکمل کرلی جائیں گی۔ نیب کے ذرائع کا دعوی ہے کہ سندھ کے صوبائی وزیر مراد علی شاہ کیخلاف بھی کیس دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر تحقیقات جولائی دو ہزار پندرہ میں روک دی گئی تھیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دو ہزار تیرہ میں مراد علی شاہ نے اپنے کزن کی امریکہ سے واپسی پر تقرری کروا کر آوٹ آف ٹرن اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر ترقی دلوائی تھی جبکہ ان کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں اور کرپشن کے کیسز بھی التواء کے شکار تھے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔