خورشید شاہ وزیراعظم کی تقریر سے ناخوش
خورشید شاہ نے وزیراعظم کے بنوں میں خطاب کو ناپسندیدہ قراردے دیا - فائل فوٹواسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے وزیراعظم نواز شریف کے بنوں میں خطاب کو ناپسندیدہ قراردے دیا۔
خورشید شاہ نے بدھ کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ خطاب میں ' یہ منہ اور مسورکی دال' کہنا نہایت غیرمناسب تھا۔' یہ بیانات وزیراعظم کا قد چھوٹا کریں گے'۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بنوں میں جو گفتگو کی وہ انہیں زیب نہیں دیتی۔ وزیر اعظم کی تقریر سے لوگوں کے دل دکھے ۔
' وزیراعظم کی ایسی گفتگوحزب اختلاف کے فائدہ میں جائے گی۔ 2018 میں کس کوصبر آئے گا فیصلہ عوام کریں گے'۔
خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ پاناما پیپرز کے الزامات پردوممالک کے وزراء اعظم استعفی دے چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن کے ٹی او آرزسے متعلق وزیراعظم کو خط کل لکھ دیں گے ۔
رحمان ملک سے متعلق ایک سوال پر خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ سابق وزیر داخلہ سمیت تمام لوگوں کے حوالے سے تحقیقات ہونی چاہئیں۔
' رحمن ملک پاناما الزامات کی تردید کر چکے ہیں'۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔