فوج نے آپریشن کا فیصلہ پہلے کرلیا تھا،شیخ رشید
اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹرعاصم رہا نہ ہوئے تو سندھ حکومت جیل میں ہوگی یا سڑکوں پر،سندھ حکومت کے خلاف اپوزشین اتحاد میں تین وفاقی وزیر موجود ہیں
شیخ رشید نے آج نیوز کے پروگرام روبرو کے میزبان شوکت پراچہ کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکڑ عاصم حسین کی ضمانت یا رہائی نہ ہوئی اور اٹھاسی میں سے آٹھ لوگ گرفتار کر لیے گئے تو سندھ حکومت جیلوں یا سڑکوں پرہوگی۔ تیسری کوئی جگہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں پی پی کی حکومت نہ ہوتی تو وہاں صورتحال کچھ اور ہوتی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے فیصلے سے قبل فوج نے آپریشن کا فیصلہ کر لیا تھا۔ آپریشن ضرب عضب کا سارا کریڈٹ پاک فوج کو جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مارچ سے قبل نوازشریف یا راحیل شریف کی سیاست میں سے کوئی ایک جیتے گی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں بننے والے اپوزیشن اتحاد میں تین موجودہ وفاقی وزراء بھی ہیں۔ سندھ میں چوری کے بعد عدالت میں وکٹری کی انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔