ہرتیک،کنگنا تنازعہ،جیکولن بھی خاموش نہ رہ سکیں
ممبئی:پچھلے کچھ عرصے سے بولی وڈ اداکار ہرتیک روشن اور کنگنا رناوت کے درمیان قانونی جنگ کا سلسلہ جاری ہے،دونوں کے ایک دوسرے پر لگائے الزامات آئے روز میڈیا کی زینت بنتے رہتے ہیں۔
ان کی لڑائی سے اب بھارتی فلم انڈسٹری کے دوسرے اداکار بھی تنگ آگئے ہیں، ایک انٹرویو کے دوران جب جیکولین سے پوچھا گیا کہ آپ اس طویل جھگڑے کے بارے میں کیا کہنا چاہتی ہیں ؟تو ان کا کہنا تھا کہ اب اسے جلد سے جلد ختم ہو جانا چاہئے۔
اس موقع پر اداکار سدھارتھ ملہوترا بھی موجود تھے ان سے جب یہ ہی سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ہرتیک ،کنگنا کے بیچ کی بات ہے لہٰذا ہمیں اس پر خاموشی اختیا ر کرنی چاہئےاور کسی بھی طرح کے تبصرے سے اجتناب برتنا چاہئے۔
بشکریہ:سنتا بنتا
مقبول ترین


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔