شاہ رخ اور ابراہم کے مستی بھرے لمحے

اپ ڈیٹ 05 مئ 2016 10:16am

srk-f100000000

ممبئی:بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے گزشتہ روز ٹویٹر پر اپنی اور اپنے بیٹے ابراہم کی ویڈیوشئیرکی ،جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ اسے دیکھنے کے بعد کوئی بھی اپنی مسکراہٹ روک نہیں پائے گا۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق شاہ رخ خان  اپنے چھوٹے بیٹے ابراہم  سے حد سے زیادہ محبت کرتے ہیں،وہ جہاں بھی جاتے ہیں ابراہم ان کے ساتھ ہوتے ہیں شاہ رخ کبھی بھی اپنے بیٹے کو خود سے دور نہیں کرتے۔

گزشتہ روز شاہ رخ نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی جس  میں وہ اور ابراہم پانی کے ساتھ کھیلتے نظرآرہے ہیں،ابراہم بڑے مزے سے پانی منہ میں لے کر شاہ رخ کے اوپر پھینک رہے ہیں جبکہ شاہ رخ نے بھی ابراہم کے ساتھ یہ ہی عمل دہرایا۔

دونوں کی پانی کے ساتھ اس لڑائی سے نہ صرف وہ خود محظوظ ہو رہے تھے بلکہ آس پاس موجود لوگ بھی بیحد انجوائے کر رہے تھے۔