ہیوی ویٹ چیمپئن راک اب آپکو صبح جگائیں گے
فائل فوٹومیامی :ہیوی ویٹ چیمپئن اور ہالی وڈ اداکار ڈیوائن جانسن نے ایک اور مشن کا ٹھیکہ اپنے سر پر اٹھالیا اور اب وہ اپنے مداحوں کو علی الصبح جگایا کرینگے ۔جی ہاں ،ڈیوائن جانسن المعروف راک نے ایک نئی ایپ جاری کی ہے۔یہ ایپ ان کے مداحوں کو صبح جگانے میں معاون ثابت ہوگی ۔'دا راک کلاک' کے نام سے جاری یہ ایپ اینڈرائیڈ اور آئی اوز پر ڈاون لوڈنگ کیلئے باآسانی دستیاب ہے۔
راک کا کہنا ہے کہ اس ایپ کا مقصد آپکو مقصد کا تعین کرنا اور ان کے حصول کیلئے علی الصبح جاگ کر محنت کا آغاز کرنے میں معاونت کرنا ہے ،تاہم اس ایپ میں کوئی اسنوز کا بٹن بھی دستیاب نہیں ہے ۔لہذا یہ ایپ اپنے استعمال کرنے والے سے پہلے ان کے الارم لگانے کا مقصد پوچھتی ہے جس میں اس مقصد کے حصول کیلئے وقت یا تاریخ کا تعین بھی بیان کیا جانا ضروری ہوتا ہے۔
اس ایپ کی خاص بات یہ بھی ہے کہ راک کی اس ایپ میں ترغیبی جملے یعنی 'تم یہ کرسکتے ہو ،تم نے یہ حاصل کرلیا اور اب یہ تیار ہے ' بھی ساتھ ساتھ اسکرین پرا لارم لگانے کیساتھ ظاہر ہوتے ہیں تاہم اس ایپ میں الارم کی پچیس گھنٹیاں بھی موجود ہیں جوکہ راک نے ذاتی طور پر ریکارڈ کروائی ہیں ۔ جن میں گٹار پر مشتمل گڈ مارننگ سن شائن شامل ہے ۔
راک کلاک کے استعمال کرنے والوں کیلئے ڈیوائن جانسن کی جانب سے ترغیبی ویڈیو پیغام بھی جاری کی گئی ہے جبکہ اس ایپ کی سب سے اہم خصوصیت 'راک ٹائم 'ہے یعنی آپکی الارم کا وقت راک کے ہرروز صبح اٹھنے کے وقت سے مطابقت رکھتا ہو گا،لہذا اگر آپ یہ ایپ ڈاون لوڈ کرنا چاہتے تو اسکو آئی ٹیون سے بغیر کسی فیس کے حاصل کرسکتے ہیں ۔
https://www.youtube.com/watch?v=7N0-5gy7WqA
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔