بولی وڈ انڈسٹری کے آنے والے سیکوئلز
فائل فوٹوفلم انڈسٹری میں اگر کوئی فلم کامیاب ہو جائے تو فلمسازوں کی توجہ اسکے سیکوئل کی طرف مبذول ہوجاتی ہے۔بولی وڈ میں سال 2016 اور2017 میں آنے والے کچھ فلموں کے تیسرے اور چوتھے پارٹ درج ذیل ہیں۔
ڈان 3
ڈان اور ڈان 2 میں شاہ رخ خان نے اداکاری کے جوہر دکھائے اور دونوں فلموں نے سنیما اسکرین پر بڑا کاروبار کیا۔ اور اب ڈان 3 کی تیا ری جاری ہے ۔ ہو سکتا ہے ڈان 3 میں کترینہ کیف کی جگہ پریانکا چوپڑا کو دے دی جائے۔
دبنگ 3
عوام، رجو اور چلبل پانڈے کے کی زبردست جوڑی، مزیدار مکالمے اور سلمان خان کا دبنگ اسٹائل دیکھنے کو بیتاب ہیں۔ کچھ وجوہات کی بنا پر دبنگ 3 2017 میں عید پر ریلیز کی جائے گی۔
راک آن 2
راک آن، بالی وڈ میں مکمل گیم-چینجر کے طور پر سامنے آئی تھی۔ تمام عمر کے لوگوں نے اسے سراہا تھا اور سب سے اہم بات کہ اس فلم نے نوجواجوں کو کافی متاثر کیا تھا۔ افواہیں گردش میں ہیں کہ راک آن 2 میں شردھا کپور بھی شامل ہونگی یہ فلم ستمبر 2016 میں ریلیز ہوگی۔ لیکن اس حوالے سے کوئی حتمی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
ہاؤس فل 3
ہاؤس فل اور ہاؤس فل 2 کے بعد ڈائریکٹر ساجد سامجی اور فرہاد سامجی کی مشترکہ جوڑی 2016 ہاؤس فل3 کے ساتھ لوگوں کو ہنسانے کو تیار ہیں۔ اس فلم میں اکشے کمار، ابھیشیک بچن، رتیش دیشمکھ ، جیکلین فرنانڈس اور نرگس فخری نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
دھوم 4
دھوم 1 سے دھوم 3 تک تمام سیکوئلز نے بالکل نئے بائکر چوروں کے تصور کے ساتھ عوام کی توجہ اور پذیرائی حاصل کی۔ ابھی تک دھوم 4 کے اداکاروں کے نام سامنے نہیں آئے ہیں لیکن ابھیشیک اور اُدے چوپڑا کی جوڑی کو برقرار رکھا گیا ہے۔ ہو سکتا ہے سلمان خان دھوم 4 میں منفی کردار نبھاتے نظر آئیں لیکن اس خبر کی تصدیق ابھی باقی ہے۔





















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔