ڈاکٹر عاصم کے پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری تبدیل
کراچی :محکمہ داخلہ سندھ نے ڈاکٹر عاصم حسین کیس کے پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری کو تبدیل کردیا، وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا، جبکہ مشتاق جہانگیری نے اپنے تبادلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کردیا۔
رینجرز کی جانب سے ڈاکٹر عاصم حسین کے مقدمے کا تفتیشی افسر تبدیل۔رینجرز کی جانب سے پراسیکیوٹر کی تبدیلی کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔
رینجرز کا موقف تھا کہ تفتیشی افسر کی تبدیلی غیر قانونی ہے،تاہم عدالت نے کہا کہ مقدمہ ابھی تفتیشن کے مراحل میں ہے،اگر رینجرز کو تفتیشی افسر کی تبدیلی پر اعتراض ہے تو وہ متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔
محکمہ داخلہ سندھ نے ڈاکٹر عاصم حسین کا پبلک پراسیکیوٹر تبدیل کرکے پراسیکوٹر جنرل سندھ شہادت اعوان کو مقدمہ کا پراسیکوٹر مقرر کردیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔جبکہ مشتاق جہانگیری نے اپنے تبادلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان پر ڈاکٹر عاصم کے حق میں بیان دینے کیلئے دباو ڈالا جارہا تھا اور انہیں غیر جانبدار موقف اختیار کرنے پر مقدمہ کی پیروی سے ہٹادیا گیا ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔